پرتھ میں کھیلے جانے والے ویسٹ ٹیسٹ کے لیے پیٹ کمنز کی قیادت کریں گے، فائل فوٹو
پرتھ میں کھیلے جانے والے ویسٹ ٹیسٹ کے لیے پیٹ کمنز کی قیادت کریں گے، فائل فوٹو

آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے ٹیم کا اعلان

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 14 رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔

پاکستان کے خلاف پرتھ میں کھیلے جانے والے ویسٹ ٹیسٹ کے لیے پیٹ کمنز کی قیادت کریں گے۔

14رکنی آسٹریلوی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

اعلان کردہ آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل 14 میں سے 13 ارکان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فاتح اسکواڈ کا حصہ تھے۔