دسمبر 2023ء میں اسٹاک مارکیٹ 66426 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوئی تھی، فائل فوٹو
دسمبر 2023ء میں اسٹاک مارکیٹ 66426 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوئی تھی، فائل فوٹو

پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخی بلندی، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کچھ دنوں سے حیران کن تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اور آج گزشتہ تمام ریکارڈ ٹو ٹ گئے، 100 انڈیکس نے 64 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لی ۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 62 ہزار 956 پوائنٹس پر تھا جس میں دن بھر تیزی دیکھنے میں آتی رہی لیکن کاروبار کے اختتام سے کچھ دیر قبل اچانک اسٹاک مارکیٹ ایک ہزار 50 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 64 ہزار 6 پوائنٹس پر پہنچ گئی اور تاریخ میں پہلی مرتبہ 64 ہزار کا ہدف حاصل کر لیا ۔