بی بی ایل: حارث رؤف نے میلبرن اسٹارز کو جوائن کر لیا

 

میلبرن(اُمت نیوز)پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے میلبرن اسٹارز کو جوائن کر لیا۔
حارث رؤف تاخیر سے آسٹریلیا پہنچنے کی وجہ سے پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بی بی ایل کے لیے تاخیر سے این او سی جاری کیا۔
حارث رؤف نے میلبرن میں میلبرن اسٹارز کے فیملی ڈے میں شرکت کی۔فیملی ڈے میں میلبرن اسٹارز کے اسکواڈ کے دیگر کھلاڑی بھی شریک تھے۔