ریاض اللہ نے 73 رنز کی اننگز کھیلی، فائل فوٹو
ریاض اللہ نے 73 رنز کی اننگز کھیلی، فائل فوٹو

انڈر19 ایشیا کپ، پاکستان نےافغانستان کو پہاڑ جیسا ہدف دیدیا

دبئی:  انڈر 19 ایشیا کپ میں  پاکستان نےافغانستان کو جیت کیلئے  بڑا ہدف دیدیا ۔ پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 304 رنز کا ہدف دیا ہے۔

دبئی میں جاری اے سی سی انڈر 19کرکٹ ایشیا کپ میں منگل کو افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اوپنرز شمائل حسین اور شاہزیب خان بالترتیب 75 اور 79 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ ریاض اللہ نے 73 رنز کی اننگز کھیلی۔اذان اویس 20، طیب عارف 6، عرفات منہاس 4، سعد بیگ اور عامر حسن 8 ، خبیب خلیل 3 اور عبید شاہ ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد ذیشان بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔

پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 303 رنز بنائے جبکہ پوری ٹیم 48 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔واضح رہے کہ اس  ایونٹ میں پاکستان  نیپال اور بھارت کو شکست دے چکا ہے۔