پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

پرتھ (اُمت نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کی بینو قادر ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
ٹرافی کی رونمائی میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے حصہ لیا۔پاکستان کے کپتان شان مسعود اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے اس موقع پر پرتھ سٹیڈیم میں ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے پرتھ میں شروع ہو گا۔
دوسری جانب آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کردیا ہے۔