عامر جمال اور خرم شہزاد آسٹریلیا کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے ، فائل فوٹو
عامر جمال اور خرم شہزاد آسٹریلیا کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے ، فائل فوٹو

پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے ٹیم اعلان

لاہور: پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں آل راونڈر فہیم اشرف سمیت 4 فاسٹ باولرز کو شامل کیا گیاہے ، پلینگ الیون مین کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابراعظم ، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

قومی ٹیم کی جانب سے عامر جمال اور خرم شہزاد آسٹریلیا کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے ۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کیلیے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا جس میں کپتان پیٹ کمنز،ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، نیتھن لائن , جوش ہیزل ووڈ , الیکس کیری اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔