ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا رہوں گا مگر پی ایس ایل نہیں کھیلوں گا، فائل فوٹو
ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا رہوں گا مگر پی ایس ایل نہیں کھیلوں گا، فائل فوٹو

احمد شہزاد دلبرداشتہ،پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور: قومی کرکٹر احمد شہزاد نے پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

احمد شہزاد پی ایس ایل سے دلبرداشتہ ہو گئے، قومی ٹورنامنٹ میں پک نہ ہونے پر فیصلہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر آگاہ کر دیا۔ احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ مجھے کیوں سلیکٹ نہیں کیا گیا، جلد سب کچھ سامنے لے آؤں گا۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا رہوں گا مگر پی ایس ایل نہیں کھیلوں گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلیے دستیاب ہوں، موقع ملا تو کھیلوں گا۔