450رنز کے تعاقب میں پاکستان نے مایوس کن بیٹنگ کا آغاز کیا، فائل فوٹو
450رنز کے تعاقب میں پاکستان نے مایوس کن بیٹنگ کا آغاز کیا، فائل فوٹو

پرتھ ٹیسٹ میں کینگروز نے شاہینوں کو دبوچ  لیا

پرتھ: پرتھ ٹیسٹ میں کینگروز نے شاہینوں کو دبوچ  لیااور پاکستان  کو360رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی،پاکستان کی پوری ٹیم صرف 89رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، صرف تین کھلاڑی ڈبل  فگر میں داخل ہو سکے۔

آسٹریلیا کے 450رنز کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو شروع میں ہی پہلی وکٹ گر گئی،پاکستان کے پہلے آوٹ ہونے والے بلے باز عبداللہ شفیق تھے جو 2رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد پاکستان کو دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب شان مسعود 2رنز بنا کر 17کے مجموعی سکور پر آوٹ ہو گئے، تیسرے آنے والے بلے باز امام الحق بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 10رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے، پاکستان کی تیسری وکٹ 19رنز کے مجموعی سکور پر گری ۔

کستان کے چوتھے پویلین لوٹنے والے بلے باز بابراعظم تھے جو صرف 14رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،پاکستان  کا مجموعی سکور صرف 48تھا۔

آسٹریلیا کیخلاف میچ میں پاکستان کی پانچویں وکٹ  صرف 56 رنز پر گر گئی،سرفراز احمد4رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ 63رنز پر گر گئی ،آغا سلمان 5رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان  کےساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فہیم اشرف تھے جو 5رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،پاکستان کی ساتویں وکٹ 79رنز پر گری۔پاکستان کی8ویں وکٹ 83رنز پر گر گئی،عامر جمال صرف 4رنز بنا  آوٹ ہو ئے۔خرم شہزاد صفر پر آوٹ ہوئے،پاکستان کی طرف سے سعود شکیل 24رنز بنا کر نمایاں رہے۔

قبل ازیں آسٹریلیا نے میچ کے چوتھے روز اننگز ڈکلیئر  کردی تھی اور پاکستان کو جیت کیلیے 450رنز کا ہدف دیا تھا،آسٹریلیا نے اپنی نامکمل دوسری اننگز کا آغاز 2 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز سے کیا۔

آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ نے43 اور عثمان خواجہ نے 34 رنز کے ساتھ چوتھے روز کھیل کا آغاز کیا تو کچھ ہی دیر میں فاسٹ باؤلر خرم شہزاد نے 87 رنز پر پاکستان کے لیے تیسری وکٹ حاصل کی،خرم شہزاد نے 45 رنز پر اسٹیون اسمتھ کو پویلین کی راہ دکھائی۔آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 107 رنز پر گری جب ٹریوس ہیڈ 14 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صفر پر گر گئی تھی، خرم شہزاد کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کیچ آؤٹ ہو گئے تھے ، میزبان ٹیم کی دوسری وکٹ 5 رنز پرگری، لبوشین بھی 18 گیندوں پر 2 رنز بنا کرخرم شہزاد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تھے۔

تیسرے دن کے اختتام پر آسٹریلوی بلے باز سٹیون اسمتھ 43 اور عثمان خواجہ 34 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

قبل ازیں دن کے آغاز پر پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کے 487 رنز کے جواب میں 271 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جس کے نتیجے میں پاکستان کو 216 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان ٹیم نے تیسرے روز اپنی نامکمل پہلی اننگ کا آغاز 2 وکٹ پر 132 رنز سے کیا، دن کے آغاز پر خرم شہزاد کو 7 رنز پر پیٹ کمنز نے بولڈ کیا، جبکہ بابر اعظم کو 21 رنز پر مچل مارش نے پویلین کی راہ دکھائی۔

امام الحق 62 رنز پر نیتھن لائن جبکہ سرفراز احمد محض 3 رنز بنا کر مچل سٹارک کا شکار بنے، سعود شکیل کو 28 رنز پر جوش ہیزل ووڈ اور فہیم اشرف کو 9 رنز پر پیٹ کمنز نے پویلین چلتا کیا، عامر جمال کو 10 رنز پر نیتھن لائن نے آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی چار رنز پر ٹریوس ہیڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

گزشتہ روز دوسرے دن کے اختتام پر امام الحق 38 اور خرم شہزاد 7 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلوی ٹیم کے 487 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی جانب سے پہلی اننگ کا آغاز امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے کیا تھا۔