یہ دوسرا موقع ہے کہ پاکستان ویمن نے نیوزی لینڈ ویمن کو ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست دی، فائل فوٹو
یہ دوسرا موقع ہے کہ پاکستان ویمن نے نیوزی لینڈ ویمن کو ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست دی، فائل فوٹو

تیسرا ون ڈے، پاکستان ویمن نے نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں شکست دیدی

کرائسٹ چرچ:  تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر251 رنز بنائے تھے ،جواب میں پاکستان ویمن ٹیم نے بھی مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان 251رنز بنائے اس طرح میچ ٹائی ہو گیا۔

مقررہ اوورز میں میچ ٹائی ہونے کے بعد سپراوور میں پاکستان نے 3 رنز سے کامیابی حاصل کی۔سپر اوور میں پاکستان ویمن نے بغیر کسی نقصان کے 11 رنز سکور کیے جبکہ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم سعدیہ اقبال کے اوور میں 8 رنز بنا سکی۔یہ دوسرا موقع ہے کہ پاکستان ویمن نے نیوزی لینڈ ویمن کو ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست دی ہے۔