شاہین شاہ آفریدی کو بطور کپتان فرائض سرانجام دیں گے، فائل فوٹو
شاہین شاہ آفریدی کو بطور کپتان فرائض سرانجام دیں گے، فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20سیریز کیلیے 17رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

لاہور: چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20سیریز کیلیے 17رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، جس میں شاہین شاہ آفریدی کو بطور کپتان فرائض سرانجام دیں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، فخر زمان، محمد رضوان، صائم ایوب، حسیب اللہ خان، محمد نواز، افتخار احمد، محمد رضوان، حارث رؤف، زمان خان، عامر جمال، اعظم خان، عباس آفریدی، صاحبزادہ فرحان، ابرار احمد، اسامہ میر اور محمد وسیم جونئیر شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے دوران انجری کا شکار ہونے والے لیگ اسپنر شاداب خان کو آرام کیلیے مزید 2 ہفتے درکار ہیں، وہ اپنا ری ہیب جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کو بھی دورہ نیوزی لینڈ کے دوران آرام کروایا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر نے کہاکہ نسیم شاہ اور حسنین نے ریکور کیا ہے،پی ایس ایل تک دونوں دستیاب ہوں گے،وہاب ریاض کا مزید کہناتھا کہ احسان اللہ کو مزید وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی20 کے ٹاپ پرفارمر کیلیے ایک کیمپ لگائیں گے، جس میں کامران غلام، عمیر بن یوسف، احمد شہزاد، محمد حارث، شہاب خان، محمد عمران، محمد عامر خان، اور عارف یعقوب شامل ہیں ۔