قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ سے دبئی روانہ ہوگئی

آکلینڈ : قومی ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ مکمل کرنے کے بعد آکلینڈ سے دبئی روانہ ہوگئی۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے دورے میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز دو، ایک سے جیتی جبکہ ون ڈے سیریز میں اسے دو، ایک سے شکست کا سامنا رہا۔ پاکستان ویمنز کرکٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ آج صبح گیارہ بجے نجی ایرلائن سے دبئی سے لاہور پہنچے گی۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کے ممبران آج صبح ساڑھے دس بجے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کراچی نجی ایرلائن سے پہنچیں گے۔ فاطمہ ثنا نیوزی لینڈ میں ڈومیسٹک کرکٹ میں شمولیت کے باعث 9 جنوری کو واپس پاکستان روانہ ہوں گی۔