کرکٹر شاداب خان نے پنجاب پولیس کا یونیفارم زیب تن کیا، فائل فوٹو
کرکٹر شاداب خان نے پنجاب پولیس کا یونیفارم زیب تن کیا، فائل فوٹو

آل راؤنڈر شاداب خان اعزازی ڈی ایس پی بن گئے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان پنجاب پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق شاداب خان کی سiنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب سے ملاقات ہوئی، اس دوران انہیں پنجاب پولیس کا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ کرکٹر شاداب خان نے پنجاب پولیس کا یونیفارم زیب تن کیا اورآئی جی، ایڈیشنل آئی جی پنجاب نے شاداب کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے۔

شاداب خان نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنے پر آئی جی پنجاب کو سلیوٹ کیا۔ قومی کرکٹر نے کہا کہ اعزازی ڈی ایس پی بننے کا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ پنجاب پولیس کا حصہ بنوں گا۔