فائل فوٹو
فائل فوٹو

لیول پلیئنگ فیلڈ درخواست، سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو شکایات حل کرنے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی لیول پلیئنگ فیلڈ کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لے کر حل کرنے کا حکم دیدیا، جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ  الیکشن کمیشن نے صرف ایک جماعت کو سنگل آؤٹ کیا ہوا ہے۔

سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی لیول پلئینگ فیلڈ کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم  دیدیا قائم مقام چیف جسٹس نے کہاکہ تمام آئی جیز کو اس حوالےسے آگاہ کردینا چاہیے ۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے صرف ایک سیاسی جماعت کو سنگل آؤٹ کیوں کیا ہوا ہے،کیا باقی سیاسی جماعتوں کے انتخابات کو بھی اسی طرح دیکھاجاتا ہے،اٹارنی جنرل صاحب انتخابات کے دنوں میں یہ پکڑ دھکڑ مناسب نہیں۔

تحریک انصاف کی لیول پلیئنگ فیلڈ سےمتعلق درخواست سپریم کورٹ نے نمٹا دی۔