میلبرن ٹیسٹ، آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

میلبرن (اُمت نیوز) دوسرے ٹیسٹ میچ میںپاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔

میلبرن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں محمد رضوان، حسن علی اور میر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، سعود شکیل، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور آغا سلمان شامل ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین، سٹیو سمتھ، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، الیکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لیون اور جوش ہیزلووڈ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 3 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔