میلبرن میں بارش شروع، میچ روک دیا گیا

میلبرن(اُمت نیوز)میلبرن میں بارش شروع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔
بارش کے باعث پچ کو کوورز سے ڈھانپ دیا گیا۔آسٹریلیا نے 2 وکٹ پر 114رنز بنائے ہیں، مارنس لبوشین 14 اور اسٹیو اسمتھ 2 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
عثمان خواجہ 42 اور ڈیوڈ وارنر 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
میلبرن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں محمد رضوان، حسن علی اور میر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، سعود شکیل، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور آغا سلمان شامل ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، الیکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 3 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔