قائد اعظم ڈے نمائشی فٹبال میچ میں حسام الدین، سید کلیم حسین، بشیر خان اور انور سعید کا شاہ فیصل ایف سی اکیڈمی اور یونائیٹڈ ایف سی اکیڈمی کے کھلاڑیوں کے ہمراہ فوٹو
قائد اعظم ڈے نمائشی فٹبال میچ میں حسام الدین، سید کلیم حسین، بشیر خان اور انور سعید کا شاہ فیصل ایف سی اکیڈمی اور یونائیٹڈ ایف سی اکیڈمی کے کھلاڑیوں کے ہمراہ فوٹو

قائد اعظم ڈے نمائشی فٹبال میچ شاہ فیصل اکیڈمی نے جیت لیا

کراچی: شاہ فیصل فٹبال کلب ناظم آباد کے زیر اہتمام قائد اعظم ڈے نمائشی فٹبال میچ میں ہیپی ڈیل اسکول گرائونڈ ناظم آباد نمبر4 میں شاہ فیصل ایف سی اکیڈمی اور یونائیٹڈ ایف سی اکیڈمی کے مابین کھیلا گیا۔

شاہ فیصل اکیڈمی نے عبدالسعید کے شاندار2 گولوں کی بدولت میچ 1-2 سے جیت لیا، دونوں ٹیموں کی جانب سے 17 سال سے کم عمر کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

یونائیٹڈ اکیڈمی کے سیکریٹری حسام الدین اور کوچ سید کلیم حسین کا دونوں اکیڈمیز کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا، دیگر مہمانوں میں شاہ فیصل فٹبال اکیڈمی کے مینجر بشیر خان آفریدی، کوچ انور سعید، بشیر نواز،انیس،ہارون،احسان اور دیگر بھی موجود تھے۔

یونیٹڈ فٹبال اکیڈمی کے کھلاڑیوں اور آفیشل کا گروپ فوٹو
                                        یونیٹڈ فٹبال اکیڈمی کے کھلاڑیوں اور آفیشل کا گروپ فوٹو