فاتح ٹیم کے کھلاڑی کو ٹرافی دی جا رہی ہے۔
فاتح ٹیم کے کھلاڑی کو ٹرافی دی جا رہی ہے۔

یوم قائد اعظم پر کھیلے گئے میچوں میں ہمدرد یونیورسٹی کی برتری

کراچی: ہمدرد یونیورسٹی کے زیر اہتمام یوم قائد اعظم کے حوالے سے ہمدرد یونیورسٹی اور سر سید یونیورسٹی کے درمیان کرکٹ اور فٹبال میچز کھیلے گئے جس میں دونوں میچز میں ہمدرد یونیورسٹی نے برتری حاصل کی ۔

کرکٹ میچ 6 وکٹ سے جیتا جبکہ فٹبال میچ میں ہمدر یونیورسٹی نے تین اور سر سید یونیورسٹی نے دو گول اسکور کیے اس طرح یہ میچ بھی ہمدر یونیورسٹی نے جیت لیا۔

ہمدرد یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے جانب سے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ محسن یوسف زئی، مینجر حمزہ یامین، سپورٹ آفیسرمحمد اسماعیل، میڈم حدیقہ اور میڈم روباب جبکہ سر سید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مبشر مختار، آصف ظہیر، اقبال شیخ اور نور بخش نے شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے-

کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو
کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو