بھارت میں مسافر طیارہ پُل کے نیچے پھنس گیا

بھارت(اُمت نیوز)بھارت کی ریاست بہار میں ایک خراب اور ناکارہ طیارہ پُل کے نیچے پھنس گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس اسکریپ ہوائی جہاز کو ممبئی سے آسام لے جایا جا رہا تھا، طیارے کو ایک بڑے ٹرالر کے ذریعے منتقل کیا جارہا تھا، اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کے پھنس جانے کی وجہ سے سڑک بلاک ہوگئی جس کے باعث کچھ دیر تک ٹریفک بھی رُکا رہا۔

رپورٹس کے مطابق مقامی ٹرک ڈرائیوروں اور رہائشیوں کی مدد سے جہاز کے حصے کو نکالا گیا جس کے بعد ٹریفک معمول پر آگیا۔