نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

آکلینڈ (اُمت نیوز) نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کیخلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے سکواڈ کی قیادت کین ولیمسن کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں فن ایلن، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، ڈیون کانوے، لوکی فریگسن، میٹ ہنری، ایڈم ملان، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مچل سینٹنر، بین سیرز، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، ایش سوڈی اور ٹم ساؤتھی شامل ہیں۔

کپتان کین ولیمسن سیریز کے تیسرے میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے ان کی جگہ تیسرا میچ لوکی فریگسن کھیلیں گے جبکہ بین سیرز پہلے اور دوسرے میچ میں دستیاب ہوں گے، نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 جنوری سے شروع ہو گی۔

پہلا میچ ایڈن پارک میں کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں دونوں ٹیمیں 14 جنوری کو ہیملٹن کے سیڈون پارک میں آمنے سامنے آئیں گی، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ 17 جنوری کو ڈیونڈن، چوتھا، پانچواں میچ 19 جنوری اور 21 جنوری کو کرائس چرچ میں کھیلا جائے گا۔