آئی سی سی ایوارڈز کیلیے پہلی شارٹ لسٹ آج جاری کی جائے گی

لاہور (اُمت نیوز) آئی سی سی ایوارڈز کیلیے پہلی شارٹ لسٹ آج جاری کی جائے گی۔

آج آئی سی سی ایوارڈز کیلیے پہلی شارٹ لسٹ جاری کی جائے گی، نامزدگیوں کا مرحلہ وار سلسلہ 5جنوری تک مکمل ہوجائے گا، مجموعی طور پر 13کیٹیگریز میں ایوارڈز کا فیصلہ ہوگا،شائقین بھی اپنے فیورٹس کو ووٹ دے سکتے ہیں،حتمی فہرست رواں ماہ کے آخر میں سامنے آئے گی۔

ان ایوارڈز میں سال کے بہترین مینز اور ویمنز کرکٹر، ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹر،ایمرجنگ اور ایسوسی ایٹ کرکٹر و امپائر شامل ہیں،ایک ایوارڈ اسپرٹ آف دی کرکٹ بھی ہوگا۔