ٹی 20 ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا9جون کو ہوگا

دبئی :  رواں سال ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ۔ آئی سی سی کے مطابق یکم جون سے 29 جون تک کھیلنے جانیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کے نویں ایونٹ میں 20 ٹیموں شامل ہوں گی جنہیں 5، 5 ٹیموں کے چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ سے ٹاپ 2 سپر 8 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔اس کے بعد 4، 4 ٹیموں کے 2 گروپس میں سے ٹاپ 2،2 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔

گروپ میچز یکم جون سے 18 جون تک ہوں گے، سپر 8 مرحلہ 19 سے 24 جون تک کھیلا جائے گا، سیمی فائنلز 26 اور 27 جون کو ہوں گے ، جبکہ فائنل 29 جون کو بارباڈوس میں ہوگا۔گروپ میں پاکستان پہلا میچ 6 جون کو امریکا کے خلاف کھیلا گا، ورلڈ کپ میں پاک ، بھارت میچ 9 جون کو نیو یارک میں کھیلا جائے گا۔