فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی ٹی 20 ٹیم کل نیوزی لینڈ روانہ ہو گی

لاہور: قومی ٹی 20 سکواڈ کل آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ روانہ ہو گا۔

قومی ٹیم کے ٹی 20 اسکواڈ میں بابر اعظم ، صائم ایوب، محمد رضوان، عامر جمال، شاہین آفریدی اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریزکے اختتام پر قومی ٹیم کے کھلاڑی کل وطن واپس آ جائیں گے جن میں شان مسعود، عبداللہ شفیق، امام الحق، سعود شکیل اور سرفراز احمد شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ساجد خان، میر حمزہ، سلمان آغا ، حسن علی، فہیم اشرف کی بھی کل وطن واپسی ہو گی۔

واضع رہے کہ چند روز قبل ہی آسٹریلیا نے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شاہینوں کو وائٹ واش کردیا تھا۔