قومی کرکٹ ٹیم کے9 کھلاڑیوں کی آج آسٹریلیا سے وطن واپسی

لاہوز:  آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہارنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج آسٹریلیا سے روانہ ہوں گے، پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑی کل آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ جائیں گے جبکہ 9 کھلاڑی واپس پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ٹیم ترجمان کے مطابق ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کپتان شاہین آفریدی، بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، عامر جمال اور وسیم جونیئر نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے جہاں وہ پہلے سے موجود ٹی ٹوئنٹی سکواڈ ارکان کو جوائن کریں گے جو پہلے ہی تین روز قبل نیوزی لینڈ پہنچ چکے ہیں۔
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کپتان شان مسعود، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، سعود شکیل، سرفراز احمد، ساجد خان، میر حمزہ، سلمان آغا اور فہیم اشرف آسٹریلیا سے واپس پاکستان روانہ ہوں گے۔