فائل فوٹو
فائل فوٹو

محمد رضوان کو ٹی 20ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیاگیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو پاکستان ٹی 20ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیاگیا۔

پی سی بی کاکہنا ہے کہ محمد رضوان  کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے،محمد رضوان نیوزی لینڈکیخلاف 5میچز کی سیریز میں نائب کپتان کے فرائض انجام دیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز12جنوری سے شروع ہوگی، پاکستان ٹی 20ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کرینگے۔