فائل فوٹو
فائل فوٹو

جویریہ رؤف کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور: قومی ویمن کرکٹر جویریہ رؤف نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

قومی ویمن کرکٹر نے 2012 میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کریئر کا آغاز کیاتھا، اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 2013 میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔جویریہ رؤف نے  2013 سے 2021 کے درمیان چار ون ڈے اور تیرہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے۔

جویریہ رؤف کا کہنا ہے کہ پرانی یادوں اور شکریہ کے جذبات کے ساتھ  میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہی ہوں۔ یہ اتار چڑھاؤ کے ساتھ ایک اچھا سفر رہا ہے۔ میں اپنے ملک کی اعلیٰ ترین سطح پر نمائندگی کرنا ایک اعزاز سمجھتی ہوں اور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے یہ تمام مواقع فراہم کیے۔