غیر جانبدار سلیکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، فائل فوٹو
غیر جانبدار سلیکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، فائل فوٹو

قومی ہاکی ٹیم کو فنڈز فراہم کرنے کی مںظوری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی ہاکی ٹیم کو فنڈز فراہم کرنے کی مںظوری دیدی۔

پاکستان کی اولمپک کوالیفائرز اور فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے 62 ملین روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی میں قومی ٹیم کی میگا ایونٹس میں شرکت کا معاملہ اٹھایا تھا، جس پر کابینہ نے فنڈر جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

اولمپک گیمز کوالیفائرز 15 سے 21 جنوری تک عمان میں کھیلا جائے گا، جبکہ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ 28 سے 31 جنوری تک عمان میں ہوگا۔