پی ایس ایل 9: پی سی بی نے ٹکٹوں کی پری بکنگ کا اعلان

لاہور: (اُمت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کی ٹکٹوں کی پری بکنگ کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے 9 ویں ایڈیشن کی ٹکٹوں کی پری بکنگ 6 فروری کی شام 5 بجے ہو گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہو گا اور 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہو گا۔

ٹورنامنٹ میں 7 ڈبل ہیڈر ہوں گے جبکہ لیگ کے 6 میچز اور ایک کوالیفائر دن کے وقت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: انتظار ختم! 5 سال بعد علی ظفر کی آواز میں پی ایس ایل کی دھن تیار

پی ایس ایل 9 میں راولپنڈی میں تین، لاہور میں 2 میچز دن کے وقت کھیلے جائیں گے جبکہ کراچی میں 11، لاہور اور راولپنڈی میں 9، 9 اور ملتان میں 5 میچز ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے لیے ٹیموں کی آمد 12 فروری سے شروع ہو گی اور 4 دن آفیشل پریکٹس سیشن کے لیے ہوں گے۔