گورننگ بورڈ کا اجلاس آج، نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب ہو گا

 

لاہور: (اُمت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین کے انتخاب کیلئے پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس آج ہو گا۔

الیکشن کمشنر شاہ خاور کی جانب سے طلب کردہ پی سی بی گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس دو پہر 2 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا انتخاب کیا جائے گا، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی چیئرمین کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔

گورننگ بورڈ میں پیٹرن کے دو نمائندے محسن رضا نقوی اور مصطفیٰ رمدے شامل ہیں، ان کے علاوہ آزاد جموں کشمیر، ڈیرہ مراد جمالی، لاڑکانہ، بہاولپور، سوئی ناردرن گیس، غنی گلاس، سٹیٹ بینک اور پی ٹی وی گورننگ بورڈ کا حصہ ہیں، اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری یا کوئی اور نمائندے نان ووٹنگ ممبر کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔