اعصام الحق کا پاکستان ٹینس فیڈریشن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا، 10 فروری کو ہونے والے ٹینس فیڈریشن کے انتخابات میں اعصام الحق صدر کے امیدوار ہوں گے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کی نٸی باڈی منتخب کرنے کے لیے 10 فروری کو ہونے والے الیکشن میں طویل عرصے تک ملک کا نام روشن کرنیوالے ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی صدر کے عہدے پرحصہ لیں گے۔

آرمی سپورٹس ڈاٸریکٹوریٹ کے میجر سلمان سیکرٹری کے امیدوار ہوں گے، جس پر آرمی، ایئرفورس، نیوی، پی او ایف واہ سمیت دیگر اداروں اور صوبوں نے اعصام الحق کی سپورٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

اعصام الحق کا کہنا ہے ٹینس کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، ٹینس فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے کے بعد ترجیحات کا اعلان کروں گا۔