پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان انڈر 19 کاسیمی فائنل آج کھیلا جائے گا

 

جنوبی افریقہ(اُمت نیوز)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان انڈر 19 ورلڈکپ کا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا۔

8 فروری کو جہاں پاکستان میں عام انتخابات ہو رہے ہیں وہیں آج پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اپنا اہم میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل جنوبی افریقہ کے سہارا پارک ولو مور کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے شروع ہو گا۔

واضح رہے پاکستان انڈر 19 ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہا ہے، دوسری جانب 6 فروری کو جنوبی افریقہ کو شکست دے کر بھارت فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ میچ جیتے کی صورت میں فائنل میں پاکستان بھارت سے ٹکرائے گا۔