پی ایس ایل 9 : اسٹیو کربی کراچی کنگز کے فاسٹ بولنگ کوچ مقرر

اسلام آباد(اُمت نیوز)انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے اسٹیو کربی کو کراچی کنگز کا فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

اسٹیو کربی نا صرف زمبابوے کی قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ ہیں بلکہ اس کے ساتھ زمبابوے کرکٹ کے پاتھ وے ڈیولپمنٹ پروگرام کے سربراہ بھی ہیں۔

اسٹیو کربی 17 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کے بولنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔

اس سے قبل اسٹیو کربی سمرسیٹ کاؤنٹی، ڈربی شائر کاؤنٹی کے بولنگ کوچ اور مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

بطور کھلاڑی اسٹیو کربی کاؤنٹی کرکٹ میں یارکشائر، گلاسٹرشائر، اور سمر سیٹ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔