فخر زمان پی ایس ایل میں اوپننگ کرنے کے خواہاں

 

لاہور: ( اُمت نیوز) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا معاملہ الگ ہے لیکن پی ایس ایل میں اوپننگ ہی کرنا چاہوں گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اوپنرز ہی بیٹنگ میں ٹیمپو بناتے ہیں، اوپننگ میں سیم بلنگز کی کمی محسوس کریں گے مگر ہمارے باقی کھلاڑی بھی اچھے ہیں، بطور پروفیشنل کھلاڑی کسی بھی نمبر پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔

فخر زمان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے تیاری اچھی چل رہی ہے،کیمپ اس لیے لگتا ہے کہ جو نئے کھلاڑی آتے ہیں ان کے ساتھ مل لیں، دو بار ٹائٹل جیتا ہے اب ذہن میں یہی ہے کہ ہیٹ ٹرک کریں اور اس کا پریشر بھی ہو گا، کوشش کریں گے کہ جس طرح گزشتہ دو سیزنز میں کھیلے ہیں ویسے ہی کھیلیں۔

پی ایس ایل 9 کیلئے افغان باؤلر راشد خان کی عدم دستیابی پر بات کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ اگر میں کہوں کہ راشد خان کے نہ ہونے سے نقصان نہیں ہو گا تو یہ غلط ہو گا، راشد خان دنیا کا بہترین باؤلر ہے، راشد کا کوئی نعم البدل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ راشد کی کمی پوری کرنے کی کوشش کریں گے، ان کے متبادل جو کھلاڑی آئے ہیں وہ بھی اچھے ہیں، کوشش ہو گی کہ راشد کی کمی ہمیں کم سے کم محسوس ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔