ہیوسٹن : چرچ میں خاتون کی فائرنگ ، بچے سمیت 2 افراد زخمی

 

ہیوسٹن:(اُمت نیوز ) ہیوسٹن کے لیک وڈ چرچ میں ایک خاتون کی فائرنگ سے بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر ہیوسٹن میں خاتون نے لیک وڈ چرچ میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 5 سالہ بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں خاتون ہلاک ہوگئی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی فائرنگ کے بعد چرچ میں افراتفری مچ گئی اور لوگوں نے بھاگنا شروع کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے 5 سالہ بچے کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاس بم ہے تاہم خاتون کے قبضے سے کوئی دھماکا خیز مواد نہیں ملا۔

 

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔