گرینڈ الائنس میں شامل جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطے تیز کر دیے گئے، فائل فوٹو
گرینڈ الائنس میں شامل جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطے تیز کر دیے گئے، فائل فوٹو

عدم اعتماد کے حوالے سے فیض حمید کا نام غلطی سے لیا، فضل الرحمٰن

اسلام آباد: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے حوالے سے فیض حمید کا نام غلطی سے لیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عدم اعتماد کے حوالے سے فیض حمید کا نام غلطی سے زبان پر آگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں 2018 میں دھاندلی کا ذمہ دار قمر باجوہ اور فیض حمید کو سمجھتا ہوا، ان معاملات پر بحث کے بجائے انہیں تاریخ کے حوالے کردیں۔فضل الرحمٰن نے کہا کہ ’میں سمجھتا ہوں عدم اعتماد اور الزامات معمولی ہیں، یہ سب چیزیں پاکستانی سیاست کا حصہ ہیں اور رہی ہیں، ملکی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے‘۔

کہ عدم اعتماد والے میرے بیان کے معاملے کو اب ختم کریں، میں اس معاملے کو مزید نہیں بڑھانا چاہتا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا بیان کوئی تہلکہ خیز نہیں، پاکستانی سیاست میں یہ معمول ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں نے ایک بات کی ہے جو حقائق پر مبنی ہے۔ ان معاملات کی تحقیقات کے حوالے سے ایک سوال پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا، ”کون تحقیقات کرے گا؟“ انہوں نے کہاکہ مجھے عدلیہ پر بھی اعتماد نہیں۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ’مجھے عدلیہ اور دیگر اداروں پر اعتماد نہیں اور میں اس نظام کے خلاف ہوں، ہم نے بہت کچھ برداشت کیا اور اس دوران ہمیں مستقل تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ہمیں رونے و چیخنے کی بھی اجازت نہیں تھی۔