گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، نتاشہ بیگ اور عارف لوہار سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، فائل فوٹو
گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، نتاشہ بیگ اور عارف لوہار سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ 9 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب،فنکاروں نے فن کا جادو جگایا

لاہور: رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کا آغاز ہوگیا، رنگا رنگ افتتاحی تقریب  میں معروف فنکاروں نے اپنے فن کا جادو جگایا۔

قذافی استیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کی افتتاحی تقریب کے لیے بہترین اور فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، نتاشہ بیگ اور عارف لوہار سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جسے شائقین نے خوب سراہا۔

تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی نے سماں باندھ دیا جبکہ تقریب کے دوران لیزر شو کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ کا پہلا میچ آج دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔

34 میچوں پر مشتمل اس ٹی 20 ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔