فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ایس ایل، اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کا فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: پی ایس ایل سیزن نائن کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندر کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندر میں شاہین آفریدی کپتان، فخر زمان شاہ زیب فرحان ، دوشان ،عبداللہ شفیق، لورین ٹکر، سلمان فیاض، ڈیوڈ ویزے، جمشید خان، حارث رؤف،زمان خان شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ میں شاداب خان کپتان، ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا،اعظم خان، حیدرعلی،عمران وسیم ،فہیم اشرف، نسیم شاہ عبید شاہ ، ٹائمل ملز شامل ہیں۔