فائل فوٹو
فائل فوٹو

شہباز وزیراعظم بن بھی گئے تو کیا کرلیں گے،شاہد خاقان

اسلام آباد(امت نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کوئی حکومت بنانے اورچلانے کے قابل نہیں،ضروری ہوگیاکہ قومی حکومت بنائیں جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہو، جب سامنے بڑی اپوزیشن بیٹھی ہوگی تو حکومت چلانا مشکل ہوگا،شہبازشریف بھی وزیراعظم بن بھی جائیں گے تو کیا کرلیں گے؟،کمشنر راولپنڈی کہہ رہا میں نے آئین توڑا الیکشن میں چوری کی،چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے تہہ تک پہنچیں۔

نجی ٹی وی کوانٹرویومیں ان کاکہناتھاکیا یہ لوگ چوری کی کرسی پر بیٹھیں گے؟، عوام کے مینڈیٹ سے حکومتیں بنیں گی تو معاملہ آگے چلے گا،کیا کسی نے کمشنر سے پوچھا ایسا کیوں کررہے تھے؟، کمشنر نے الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس پر بات کر دی اور ہم خاموش ہیں ، ن لیگ کا جواب دینا نہیں بنتا، اس پر انکوائری کمیشن بنانے سے کچھ نہیں ہوگا، 13 سیٹوں میں چوری کا اعتراف کیا گیا، الیکشن پر شکوک پیدا ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ کمشنر کو عدالت میں اعتراف جرم کرناچاہئے، نوازشریف نے دیکھ لیا ہوگا الیکشن کا کیا ماحول اور نتائج کیا ہیں؟،نوجوان مایوس ہیں کہ ان کے ووٹ چوری ہوگئے،پیپلزپارٹی کے پاس مسلم لیگ ن کو ختم کرنے کا نادر موقع ہے، پی ٹی آئی جس سے مل جائے تو حکومت بن جائے گی،آج سیاست اور کرسیوں کو ایک طرف رکھ دیں اور ملک کی بات کریں،معاملے میں فوج اور عدلیہ بھی شامل ہو،یہ الگ نہیں بیٹھ سکتے،ان کرسیوں میں کچھ نہیں رکھا، جو وزیراعظم بنے گا وہ اپنی بے عزتی کرائے گا۔