اداروں کے ساتھ سیاسی لوگوں کے تعلقات ٹھیک ہونے چاہیے، فائل فوٹو
اداروں کے ساتھ سیاسی لوگوں کے تعلقات ٹھیک ہونے چاہیے، فائل فوٹو

وزارت عظمی کاعہدہ پیپلز پارٹی کو دیدیں، مشاہد حسین

اسلام آباد: سینیٹ دفاعی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے نوازشریف کو مشورہ دیا ہے کہ وزارت عظمی کاعہدہ پیپلز پارٹی کو دیں اور خود صدر مملکت اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈرکاعہدہ لیں۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نوازشریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 1977 کے بعد انتہائی متنازع انتخابات ہوئے اب آگے کیاکریں، بہت احتجاج ہوگیا،میاں صاحب اسٹیٹس مین کا کردار اداکریں۔

مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ میاں صاحب معاملات اپنے ہاتھ میں لیں، 3چیزیں طے کریں اور بڑے دل کامظاہرہ کریں، پی ٹی آئی کی طرف مصالحت کا ہاتھ بڑھائیں اور الیکشن میں اکثریت حاصل کرنیوالی پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کا احترام کریں۔ مخلوط حکومت کی کھچڑی پکانے سے کام نہیں چلے گا،تباہی ہوگی۔