فائل فوٹو
فائل فوٹو

ن لیگ نے ایک آئینی عہدہ پیپلز پارٹی کو دینے سے صاف انکار کر دیا

اسلام آباد: حکومت سازی کیلیے پاکستان پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے درمیان تاحال کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا، ڈیڈلاک برقرار ہے تاہم آج شام 4 بجے اسحاق ڈارکے گھر ہونے والے اجلاس میں پیشرفت کی توقع کی جارہی ہے ۔

ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے( ن) لیگ سے اسپیکر قومی اسمبلی ، چیئرمین سینیٹ ، پنجاب اور سندھ کے گورنرز مانگے تھے لیکن( ن) لیگ چیئرمین سینیٹ اور گورنر پنجاب کا عہدہ دینے کیلیے کسی صورت بھی رضا مند نہیں، (ن) لیگ کا کہناہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر اور قومی اسمبلی کا اسپیکر پیپلز پارٹی کو دینے کیلیے تیار ہیں ۔

گزشتہ روز ہونے والا دونوں کمیٹیوں کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا تاہم اعظم نذیر تارڑ کا کہناتھا کہ صبح ہونے والے اجلاس میں کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا ، لیکن آج صبح ہونے والا اجلاس پہلے دوپہر تک ملتوی کیا گیا اور اس کے بعد اب اجلاس شام 4 بجے اسحاق ڈار کی رہائشگاہ پر ہوگا جس میں پیشرفت کی توقع کی جارہی ہے ۔پیپلز پارٹی وزیراعظم کیلیے (ن) لیگ کو ووٹ دینے کیلیے تیار ہے لیکن وہ وزارت لینے کیلیے تیار نہیں ۔