شدید بدنظمی کے دوران ٹینٹ ہی اکھاڑ دیا گیا، فائل فوٹو
شدید بدنظمی کے دوران ٹینٹ ہی اکھاڑ دیا گیا، فائل فوٹو

سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے دوران بدنظمی، آج کا پرچہ منسوخ

کراچی: سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے دوران بدنظمی کے سبب ٹینٹ اکھاڑ دیا گیا، پرچہ منسوخ ہو گیا۔

سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے محکمہ تعلیم کے گریڈ 16 کی اسامیوں کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا تھا، این ای ڈی یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں ٹیسٹ کے دوران شدید بدنظمی کے دوران ٹینٹ ہی اکھاڑ دیا گیا۔

سندھ پبلک سروس کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امتحان کی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے ٹیسٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پیپر لیک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

سندھ پبلک سروس کمیشن کا آج ہونے والا ٹیسٹ منسوخ

سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) نے گریڈ 16 کے ٹیچرز کا آج ہونے والا ٹیسٹ منسوخ کر دیا۔

کمیشن کے مطابق پرچہ لیک ہونے کی اطلاعات ملی تھیں، کمیشن کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے ٹیسٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں کو تحمل سے رہنے کی ہدایت کرتے ہیں۔

سندھ پبلک سروس کمیشن کا آج ہونے والا ٹیسٹ منسوخ

ترجمان چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن کی ہدایت کے مطابق معاملے کی تحقیق کر رہے ہیں، منسوخ کیے گئے ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جامعہ این ای ڈی میں گزشتہ کئی روز سے یہ ٹیسٹ جاری تھے اور روز پرچے آؤٹ ہونے اور امتحانی پرچے سے متعلق شکایات موصول ہو رہی تھیں۔