کراچی، حیدراباد، سکھر،جیکب آباد میں 25 اور 26 اپریل کے دوران بارش کا امکان ہے، فائل فوٹو
کراچی، حیدراباد، سکھر،جیکب آباد میں 25 اور 26 اپریل کے دوران بارش کا امکان ہے، فائل فوٹو

کراچی میں 25 فروری کو پھر بارش کا امکان

کراچی میں مغربی ہواؤں کے سسٹم کے تحت بارش کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 25 فروری کو مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ مذکورہ سسٹم کے زیر اثر بلوچستان اور سندھ میں بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں بارش اتوار 25 فروری سے منگل 27 فروری کے درمیان ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں ایک علیحدہ موسمیاتی نظام کے تحت بارشوں اور برف باری کا سلسہ جاری ہے۔

ناران میں 8 فٹ اورشوگران میں 2 فٹ تک برف پڑی اور کالام میں 3 فٹ، مالم جبہ میں 2 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔