پی ایس ایل9، زلمی کا آج کنگز سے مقابلہ، سلطانز کا قلندرز سے سامنا

لاہور(اُمت نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل9 میں آج زلمی کا کنگز سے اور سلطانز کا قلندرز سے سامنا ہوگا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل9میں پشاورزلمی کو پہلی فتح کی تلاش ہے، کراچی کنگز سے مقابلہ بدھ کو ہوگا،

ملتان سلطانز سے میچ میں لاہور قلندرز بھی شکستوں کی کھائی سے نکلنے کیلیے کوشاں ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔