الیکشن کمیشن نے عمر حمید کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، فائل فوٹو
الیکشن کمیشن نے عمر حمید کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، فائل فوٹو

این اے 235،این اے 236 کی انتخابی عذرداریوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداریوں کی سماعت ہوئی جس میں این اے 235، این اے 236 کراچی کا معاملہ زیر غور آیا۔الیکشن کمیشن نے این اے 235 اور این اے 236 کراچی انتخابی عذرداریوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے رکن بابر حسن بھروانہ نے کہا کہ پورے ملک سے فارم 45 کی شکایات ہیں۔ کل 50 درخواستوں پر فیصلہ سنانے کا آخری دن ہے الیکشن کمیشن لاکھوں 45 کی اسکروٹنی کیسے کرے؟ حیران ہوں ایک لاکھ سے زائد ووٹوں میں رد و بدل کرنے کی ہمت کون کرسکتا ہے۔

الیکشن کمیشن کے رکن بابر حسن بھروانہ نے کہا ہے کہ حیران ہوں ایک لاکھ سے زائد ووٹوں میں رد و بدل کی ہمت کون کرسکتا ہے۔

الیکشن کمیشن سندھ کے رکن نثار درانی نے کہا کہ این اے 235 اور این اے 236 کے آر اوز نے رپورٹس جمع کروا دی ہیں۔ کیا یہ معاملات الیکشن ٹربیونلز کو بجھوا دیں؟

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہماری صرف ایک درخواست ہے کہ فارم 45 اور فارم 47 میں فرق ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 22 فروری تک فیصلہ سنانے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنا ہے کہ اصلی فارم 45 کون سے ہیں اور جعلی کون سے۔اگر جعلی فارم 45 پر نتائج بنائے گئے تو حلقہ کے نتائج کو کالعدم قرار دینا ہوگا۔