حکومتی جماعتیں مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کریں، فائل فوٹو
حکومتی جماعتیں مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کریں، فائل فوٹو

پی ٹی آئی کا 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں، پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے شیڈول تیار کر لیا ہے،تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن ہوں گے.

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پینل سے بیرسٹر گوہر کو چئیرمین نامزد کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی چاروں صوبوں اور وفاق میں بیک وقت انتخابات کرائے گی۔