انضمام الحق کے قریبی دوست دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

اسلام آباد(اُمت نیوز)سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے قریبی دوست اور سیلون ماسٹر مجتبیٰ کھوکھر کا ملتان سلطان اور پشاور زلمی کا میچ دیکھتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے انتقال ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی وی پر میچ کے دوران انجوائے کرتے ہوئے مجتبیٰ کھوکھر کو اچانک ہارٹ اٹیک ہوا، ریسکیو وین میں ہسپتال پہنچانے کی کوشش ثمر آور ثابت نہ ہوسکی
،ریسکیو ذرائع نے موت کی تصدیق کردی۔
مجتبیٰ کھوکھر ایک روز قبل بابر اعظم کی کیک کٹنگ تقریب میں شریک ہوئے تھے، سیلون ماسٹر مجتبیٰ کھوکھر کے انضمام سمیت قومی کرکٹرز کے ساتھ قریبی مراسم تھے۔