مودی سرکار کا پاکستان میں ایرانی کارروائی کرنے کا پراپیگنڈا بے نقاب

لاہور (اُمت نیوز) مودی سرکار کا پاکستان میں ایرانی کارروائی کرنے کا پراپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا اور چند غیر ملکی ذرائع ابلاغ جھوٹا پراپیگنڈا پھیلا رہے ہیں کہ ایرانی فورسز نے پاکستانی سرزمین پر جیش العدل کا کوئی کمانڈر مارا ہے جبکہ پاکستانی سر زمین پر ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اصل میں سمگلر گروپس کی کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک واقعہ کو فالس فلیگ آپریشن کے طور پر پیش کر کے جھوٹا بیانیہ بنایا جا رہا ہے، آپریشن مرگ برگ سرمچار کی خفت مٹانے کے لئے طرح طرح کے جھوٹے بیانیے گھڑے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ متوقع طور پر پاکستانی دشمن میں ہندوستانی میڈیا اس خبر کو بڑھا چڑھا کر پھیلا رہا ہے۔