حارث رؤف کا کندھا ڈس لوکیٹ ہو گیا ہے، فائل فوٹو
حارث رؤف کا کندھا ڈس لوکیٹ ہو گیا ہے، فائل فوٹو

حارث رؤف پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئے

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئے۔

گزشتہ روز حارث رؤف کراچی کنگز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

ٹیم کے ترجمان کا بتانا ہے کہ حارث رؤف کا کندھا ڈس لوکیٹ ہو گیا ہے، انہیں مکمل فٹ ہونے میں 4 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ حارث رؤف ہمارے بولنگ اٹیک کا اہم رکن تھے، ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔

ثمین رانا نے کہا ہے کہ پاکستان کا اثاثہ ہونے کہ وجہ سے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔