پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 8 رنز سے شکست دیدی

لاہور (اُمت نیوز) پاکستان سپر لیگ سیز 9 کے 12 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 8 رنز سے شکست دیدی۔

لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 12 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان 211 رنز بنائے، اوپنر بابر اور صائم ایوب کے درمیان 136 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی، بابر 48 اور صائم 88 رنز بناکر نمایاں رہے۔

علاوہ ازیں رومین پاؤل نے 20 گیندوں پر 48 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، آصف علی 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حارث 12 اور والٹر 2 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 اور جہانداد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز آج ایونٹ میں اپنا پانچواں میچ کھیل رہی ہے، قلندرز کو اب تک فتح کی تلاش ہے جبکہ پشاور زلمی اب تک ایونٹ میں 3 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اسے 2 میں ناکامی اور ایک میں فتح ہوئی تھی۔