سابق سری لنکن کرکٹر دلشان کو آسٹریلوی شہریت مل گئی

میلبرن (اُمت نیوز) سابق سری لنکن کرکٹر تلک رتنے دلشان کو آسٹریلوی شہریت مل گئی۔

آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ جیسن ووڈ نے سوشل میڈیا پر تلک رتنے دلشان کی آسٹریلوی شہریت کا اعلان کیا۔

جیسن ووڈ نے کہا ہے کہ سٹیزن شپ کی تقریب خاص اس لیے تھی کہ اس میں سابق سری لنکن کرکٹر تلک رتنے دلشان بھی موجود تھے، تلک رتنے دلشان سری لنکا ون ڈے تاریخ کے ایک بہترین بیٹر مانے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تلک رتنے دلشان نے ورلڈ کپ 2011 میں 500 سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، وہ اب آسٹریلوی شہری کی حیثیت سے مقامی ٹیم جوائن کریں گے اور اپنا ٹیلنٹ کمیونٹی سے شئیر کریں گے۔

جیسن ووڈ کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ تلک رتنے دلشان کی بیٹی ریسنڈی اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔