نیل ویگنر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے آبدیدہ

ویلنگٹن (اُمت نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر نیل ویگنر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔

نیل ویگنر نے جمعرات سے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

رپورٹس کے مطابق نیل ویگنر کو بتایا گیا تھا کہ وہ ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں ہیں جس کے بعد انہوں نے ویلنگٹن میں ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا، ایک ہفتہ میرے لئے بہت جذباتی رہا، اب دوسروں کے لیے وقت ہے کہ وہ ٹیم کو لے کر آگے بڑھیں۔

اس موقع پر کیوی فاسٹ باؤلر نیل ویگنر اپنے جذبات پر قابو پانے میں ناکام رہے اور پریس کانفرنس کے دوران ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔